اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے 13 سائنسدان ورلڈ ٹاپ رینکنگ میں شامل

اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے 13 سائنسدان ورلڈ ٹاپ 2فیصد سائنسدان سٹینفرڈ یونیورسٹی رینکنگ میں شامل ہو گئے ہیں۔ رینکنگ میں دنیا بھر کے ٹاپ سائنسدان، ڈاکٹر، انجینئر اور ریاضی دان شامل ہوتے ہیں۔ ان افراد میں پروفیسر ڈاکٹر روبینہ بھٹی ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد، چیئرمین شعبہ فارماسیوٹیکل کیمسٹری، پروفیسر ڈاکٹر اختر، چیئر مین، شعبہ میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی، پروفیسر ڈاکٹر الطاف، چیئر مین گرین ہیلتھ کیئر سسٹم شعبہ فارمیسی پریکٹس، پروفیسر ڈاکٹر ظہیر عباس، شعبہ ریاضی، ڈاکٹر عصمت بی بی، ایسوسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری، ڈاکٹر محمد ندیم اختر، ایسویسی ایٹ پروفیسر شعبہ کیمسٹری، ڈاکٹر اظہر خان، ایسویسی ایٹ پروفیسر، انسٹی ٹیوٹ آف فزکس، ڈاکٹر غلام عباس، شعبہ ریاضی، ڈاکٹر عادل شعبہ کیمسٹری ، ڈاکٹر عبدالرحمن شعبہ ایگرونومی، ڈاکٹر فاروق وارثی، شعبہ کیمسٹری اور فیصل ذوالفقار شعبہ ہارٹیکلچر سائنسز شامل ہیں۔ انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر، اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور، ڈینز اور ڈائریکٹر اورک نے اس اعزاز پر اُنہیں مبارکباد دی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سٹینفرڈ یونیورسٹی ہر سال دنیا میں مختلف فیلڈ میں ٹاپ 2000 سائنسدانوں کی لسٹ جاری کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *