موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ ہوگا یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر میں موسم گرما کی تعطیلات میں توسیع کا فیصلہ مسترد کردیا ہے۔

اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے چھٹیوں میں مزید 2 ہفتے کی توسیع کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے بچوں کو مزید چھٹیاں دینے سے انکار کردیا ہے۔اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے اسکول سربراہان کو یکم اگست سے سرکاری تعلیمی ادارے کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے والدین سے گزارش کی ہے کہ وہ یکم اگست سے بچوں کو اسکول بھیجیں تاکہ انکا سلیبس وقت پر مکمل کرایا جاسکے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ برس صوبہ میں نیا اکیڈمک سیشن یکم اپریل 2023 سے شروع کیا جائیگا۔قبل ازیں محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے صوبہ کے اسکولوں میں یکم جون سے 31 جولائی تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا، محکمہ تعلیم کا کہنا تھا کہ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے اسکول کھلیں گے اور نئے تعلیمی سال کا آغاز بھی یکم اگست 2022 سے ہی ہوگا۔

حکومت کا سرکاری ملازمین و اساتذہ کو ایک اور جھٹکا

سرکاری اساتذہ و ملازمین کی جولائی کی تنخواہ کی ادائیگیوں کےلئے پے رول فائنل ، لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاؤنس سے محروم رہے گے۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری اساتذہ و ملازمین کی جولائی کی تنخواہ کی ادائیگیوں کے لئے پے رول فائنل کرلیا گیا، حکومت نے لاکھوں سرکاری اساتذہ و ملازمین ایک نہ سنی،لاکھوں ملازمین رواں ماہ سپشل الاونس سے محروم رہے گے،ایڈہاک الاونس تنخواہوں میں ضم کردیا گیا۔

سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاونس کی تاحال کوئی نوید نہ سنائی دی، حکومت نے یکم مارچ سے سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاونس دینے کا وعدہ کیا تھا،سپشل الاونس کی ادئیگی کا نوٹی فکیشن جولائی 2022 میں کیا گیا تھا۔

موجودہ سیاسی صورتحال اور حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث سرکاری اساتذہ و ملازمین کو سپشل الاونس جاری نہ ہوسکا،اب اساتذہ و سرکاری ملازمین کو آئندہ ماہ اگست کی تنخواہ کے ساتھ سپشل الاونس جاری ہونے کا امکان ہے۔