اساتذہ پر لگی ایک اور پابندی ختم

پنجاب حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق نومبر سے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے رواں سال نومبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیاہے،اساتذہ نومبر میں اپنے تبادلوں کے لیے باقاعدہ درخواستیں دے سکیں گے۔محکمہ تعلیم کےاساتذہ تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں اپ لوڈکریں گے۔

جس پر دسمبر کے پہلے ہفتے درخواست کے ریکارڈکی تصدیق کی جائے گی۔28 سے 31 دسمبر تک آن لائن آرڈرز جاری کیے جائیں گے،جبکہ یکم جنوری 2023 سے رلیوینگ اور جواننگ ہو گی۔

برطانیہ کا پاکستانی طلباء اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپ کا اعلان

لاہور سمیت پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے 3 ہزارتعلیمی سکالر شپ کا اعلان، برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے درخواستیں طلب کر لیں۔

برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کامن ویلتھ پروگرام کے تحت تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گا۔ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلباء کیلئے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ اساتذہ کیلئے مختص کی گئی ہے۔

یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ 18 اکتوبر تک ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔ سکالر شپ کی درخواستوں کا عمل ایچ ای سی کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔امیدوار ایچ ای سی کی ویب سائٹ سے مزید تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں۔