اٹلی میں قائم دی ورلڈ اکیڈمی آف سائنسز نے سری لنکا کی سائنسدان کو ’پروفیسر عطا الرحمٰن پرائز‘ سے نوازا

’دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسز(ٹواس) اٹلی نے سری لنکا کی سائنسدان ڈاکٹر انوشکا اُپامالی راج پکشا کو کیمیاءکے شعبے میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر پاکستان کے معروف سائنسدان اور تعلیم دان پروفیسرڈاکٹر عطا الرحمن سے منسوب ”پروفیسر عطاالرحمٰن پرائز“ سے نوازا ہے۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پاکستان کے نوبل انعام یافتہ سائنسدان پروفیسر عبدالسلام نے دی ورلڈ اکیڈمی آف سائینسزکی بنیاد رکھی تھی، اس کا مرکز اٹلی میں واقع ہے۔ ٹواس نے پروفیسر عطا الرحمن کے اعزاز میں ”پروفیسر عطاالرحمٰن پرائز“ کا آغاز کیا ہے۔

خان پور؛ تنخواہوں سے محروم اساتزہ کا احتجاجی مظاہرہ

ہےخان پور میں 18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ نے رحیم یار خان روڈ اور نیشنل فار ہیومن ڈویلپمنٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات کی منضوری پر زور دیا

تفصیلات کے مطابق خان پور میں 18 ماہ سے فیڈراوربیسک ٹیچرز تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا رحیم یار خان روڈ اور نیشنل فار ہیومن ڈویلپمنٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

بول نیوز زرائع کے مطابق مظاہرین میں خواتین اور مرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئےکہا کہ مہنگائی کے دور میں 7 ہزار تنخواہ ہونے کے باوجود بھی 18 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال سےاس معاملےکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نےمزید کہا کہ اساتذہ کو دیگر صوبوں کی طرح تنخواہیں بڑھا کر انھیں محکمہ تعلیم میں شامل کیا جائے تاہم مطالبات نہ ماننےکی صرات میں احتجاج کا دائرہ مذید وسیع کردیں گے۔

اسلام آباد کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلرز ریٹائر

وفاقی دارالحکومت کی 3 بڑی اور اہم جامعات کے وائس چانسلر ریٹائر ہو گئے۔

قائداعظم یونیورسٹی کے وی سی محمد علی ریٹائر ہو گئے، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وی سی ڈاکٹر ضیا القیوم بھی ریٹائر ہو گئے، اس کے علاوہ اسلامی انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر معصوم یاسین زئی بھی ریٹائر ہو گئے۔

ذرائع وزارت تعلیم کے مطابق تینوں جامعات کے وائس چانسلرز کی تقرری آئندہ ماہ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت تعلیم کے مطابق ڈاکٹر ناصر محمود کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ قائداعظم اور اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام وائس چانسلرز کا فیصلہ جمعرات تک کردیا جائے گا۔

لاہور کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہونگی؟

لاہور کےسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیاں کب ہوں گی؟موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق لاہور کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں یکم جنوری تک جاری رہے گی،2 جنوری سے سکول دوبارہ کھلیں گے،سکولوں کو 24 دسمبر سے قبل سہ ماہی امتحانات منعقدکروانے کی ہدایت کی گئی ہے،چھٹیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن پنجاب حکومت سے منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔

دوسری جانب پنجاب کے 24 اضلاع میں 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی جبکہ 12 اضلاع میں 3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیاں ہوں گی، 23 دسمبر سے 6 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں قصور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، ساہیوال شامل ہیں۔

علاوہ ازیں گجرات، گوجرانوالہ، پاکپتن، شیخوپورہ، ‏اوکاڑہ، وہاڑی، خانیوال، لاہور، خوشاب، حافظ آباد، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولپور، بہاولنگر، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، لودھراں، ننکانہ صاحب اور جھنگ شامل ہیں۔

3 جنوری سے 13 جنوری تک چھٹیوں والے اضلاع میں راجن پور، لیہ، ‏جہلم، میانوالی، اٹک، مظفر گڑھ، چکوال، بھکر، راولپنڈی، رحیم یارخان، ڈی جی خان، چنیوٹ شامل ہیں۔