سی ایس ایس 2022 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کا تناسب 1.94 فیصد

سی ایس ایس 2022 کے تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا،393 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں،فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے نتائج جاری کر دیئے،تحریری امتحان کیلئے 32 ہزار 59 امیدواروں نے اپلائی کیا،20 ہزار 262 امیدواروں نے تحریری امتحان میں حصہ لیا،393کامیاب امیدواروں کی کامیابی کا تناسب 1.94 ہے، کامیاب امیدواروں میںعامر سہیل برکی، اقصی روف، عائشہ گلزار ،دانیال خان، ملک حمزہ محمود، ماریہ حمید،محمد عبداللہ بیگ، اسفند یار، عثمان علی ،آمنہ خان، انیقہ لیاقت، فیضان حمید، شاہ فیصل،کنول شاہین، نعمان اعجاز، یاسر بلال ،عبداللہ خالد، انس طارق، انعم اسحاق ،عائشہ ریاض، حفظہ، انضمام علی ،میاں سعود بن منان، اسد طیب، فراز انور ،ہشام سلطان، اشتیاق الحسن، منیب اقبال ،نورالہدی، سمیع الرحمان طاہر، شائستہ آرزو ،یمنی رحمان، زینب نثار، عرفان مشتاق احمد حسن، عائشہ ناصر، فائق احمد ،حبیبہ مجید، اقرا لال دین، جویریہ بانو ،محمد عظیم طارق، نمرا حمید، روبی نواز ،سعدیہ ملک، سعود افضل، اشفاق احمد ،اویس رضا بروہی، بختاور یوسفانی ،سمہ نور، دروشم شیخ، حمداللہ ودیگر کامیاب قرارپائے ہیں،کامیاب امیدواروں کا طبی معائنہ، نفسیاتی جائزہ، وائیوا شیڈول جلد جاری ہو گا۔

وفاقی وزیر برائے قومی صحت نے ایم بی بی ایس میں 29میڈل حاصل کرنے والے طالب علم حافظ محمد ولید کو 2لاکھ کا چیک دیا

وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے ایم بی بی ایس میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اور29میڈل حاصل کرنے والے طالب علم حافظ محمد ولید کو 2لاکھ کا چیک دیا ہے۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی ویزر نے کہا کہ حافظ محمد ولید نے میڈیکل کی تعلیم کے دوران 29میڈل حاصل کئے ہیں، ایسے طالب علم ہمارا مستقبل ہیں جنہیں پورے ملک میں پہچان ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ولید کی حوصلہ افزائی کی تاکہ یہ مزید محنت کر کے میڈیکل کے شعبہ کے ماہر بن کر ابھرے۔

اس موقع پر حافظ محمدولید نے کہا کہ یہ میرے لئے عزت کی بات ہے کہ وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے مجھے بلایا اور میری عزت افزائی کی۔ انہوں نے کہاکہ وہ مزید محنت کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ یاد رہے کہ حافظ محمد ولید نےاپنی میڈیکل کی تعلیم کے دوران 29میڈل حاصل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ حافظ محمد ولید نے 27 گولڈ میڈل اور 2سلور میڈل حاصل کئے ہیں۔