اوور سیز کے مسائل کے حل کیلئے حکومت دن رات کام کر رہی ہے، ساجد حسین طوری

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ نئے پراجیکٹ میں اوور سیز کا حق بنتا ہے، اوور سیز کے مسائل بہت زیادہ ہیں اور ان کے حل کیلئے ہماری وزارت دن رات کام کر رہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز یہاں اوورسیز پاکستانیز فائونڈیشن(او پی ایف)ہا ئوسنگ سکیم فیز (ون) خیابان جناح میں ہائی رائز کمرشل بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ذوالفقار بدر، سیدہ فاطمہ حسن ، ڈاکٹر عالم شیر اور او پی ایف کے افسران نے شرکت کی۔

وفاقی وزیرساجد حسین طوری نے کہا کہ اوورسیز کے مسائل حل کرنے کے لیے ہمارا عملہ دن رات کوشاں ہے ،اوورسیز کے کیسز حل کرنے کیلئے سپیشل کورٹس کی سمری منظور ی کیلئے پارلیمنٹ بھیج دی ہے تاکہ 6ماہ میں ان کے مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ او پی ایف کی سکیموں میں اوورسیز کو سرمایہ کاری کیلئے بھر پور مواقع فراہم کئے جائیں گے اور اس سلسلے میں اوورسیز کو این او سی دینے کے حوالے سے تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اوورسیز کے بچوں کو درپیش تعلیمی مسائل بھی حل کئے جائیں گے، انہیںایچ ای سی کے ذریعے سکالرشپس اور بیرون ممالک تعلیم کے مواقع فراہم کریں گے جبکہ سکولوں اور کالجز میں مقابلے کے امتحانات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان، کوریا، رومانیہ و دیگر ممالک میں ہم اپنے ہنرمند افراد کو بھیجیں گے، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں دس لاکھ لوگوں کو باہر بھیجنے کا ٹارگٹ ہے،او پی ایف سکیموں میں ترقیاتی کاموں کو جنوری2023 تک مکمل کرلیا جائے گا، گلبرگ میں او پی ایف کی پراپرٹی پر مزدور طبقہ کیلئے منصوبے تیار کریں گے، ٹیکسلا میں 500فلیٹس تیار کرکے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیئے ہیں ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ خیبر پختونخوامیں بھی فلیٹس تعمیر کئے گئے ہیں، ملک بھر میں ساڑھے پانچ ہزار فلیٹس فروری میں ورکرز کے حوالے کر دیئے جائیں گے جبکہ ورکرز کیلئے ہسپتال ، سکول و دیگر فلاحی منصوبے بھی بنا رہے ہیں ۔آخر میں وفاقی وزیر نے بلڈنگ کا سنگ بنیاد رکھا۔

مرد و خواتین کیلئے قانون یکساں، کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس

لاہور – سپریم کورٹ نے محکمہ تعلیم پنجاب میں چار درجاتی فارمولا کے تحت خواتین ٹیچرز کو ترقی دینے کے سروس ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کردی۔عدالت نے پنجاب سروس ٹربیونل کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے حکومت پنجاب کی اپیل مسترد کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت کسی سے امتیازی سلوک نہیں ہوسکتا،مرد وخواتین کیلئے قانون یکساں ہے۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔ بینچ کے رکن جج جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ قانون میں خواتین اور مرد کی کوئی تخصیص نہیں ہے،قانون میں مرد اور خواتین کے حقوق الگ نہیں تو ادارہ یہ تفریق کیوں کررہا ہے ۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کہا کہ اب یہ معاملہ عدالت کے نوٹس میں آگیا ہے،کیوں نہ خواتین اور مرد کی بجائے ایک ہی کیڈر بنا دیا جائے۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رانا شمشاد نے موقف اختیار کیا کہ مرد ٹیچرز کو ترقی دی گئی مگرخواتین میں سے کسی کوترقی نہیں دی گئی تھی۔پنجاب سروس ٹربیونل نے خواتین ٹیچرز کو ترقی دینے کا غیرقانونی حکم دیا۔

راشد خان خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کیخلاف بول پڑے

افغانستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر راشد خان طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر لگائی پابندی کے خلاف بول پڑے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں راشد خان نے ہیش ٹیگ ’خواتین کو پڑھنے دو‘ کے ساتھ ایک حدیث شیئر کی ہے۔

افغان کرکٹر راشد خان کی جانب سے شیئر کی گئی حدیث کا ترجمہ ہے ’عِلم کا حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد و عورت) پر فرض ہے‘۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔

کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

افغان وزارت اعلیٰ تعلیم کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے تحت خواتین کےلیے اعلیٰ تعلیم تاحکم ثانی معطل رہے گی۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پرپابندی کی مذمت کی تھی ۔

امریکا کا کہنا تھا کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرنے تک طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بننےکی توقع نہ رکھیں۔

افغان لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ طالبان کے خواتین اور لڑکیوں کے جامعات جانے پر پابندی سے انتہائی صدمہ ہوا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انتونیو گوتریس نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم سے انکار مساوی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے طالبان پر سب کے لیے تعلیم یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ خواتین کی تعلیم پر پابندی سے افغانستان کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ہوں گے۔

انتونیو گوتریس نے مطالبہ کیا ہے کہ طالبان سب کے لیے تعلیم کے حصول تک رسائی یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ دو روز قبل افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔

کابل سے افغان میڈیا کے مطابق افغان وزارت اعلیٰ تعلیم نے طالبات کی اعلیٰ تعلیم کی معطلی کا حکم نامہ جاری کیا تھا۔

امریکا، برطانیہ اور قطر سمیت متعدد ممالک نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی مذمت کی تھی۔

خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کیخلاف افغانستان میں احتجاجی مظاہرے

طالبان کی جانب سے خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کے خلاف افغانستان میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔

ننگرہار یونیورسٹی کی میڈیکل فیکلٹی کے طلبا نے احتجاجاً امتحانا ت میں بیٹھنے سے انکار کردیا، ان کا کہنا تھا کہ خواتین کے لیے جامعات دوبارہ کھولے جانے تک کوئی امتحان نہیں دیں گے، یونیورسٹی کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں خواتین بھی شریک ہوئیں۔

صوبہ غزنی میں یونیورسٹی کے باہر طالبات نے احتجاج کیا، افغان طالبات کا کہنا تھا کہ لڑکیوں کے لیے یونیورسٹیاں بندکرنےکا فیصلہ اسلام کے خلاف ہے۔

سوشل میڈیا پر بھی لوگوں نے افغان طالبات سے اظہار یکجہتی کیا اور ٹوئٹر پرہیش ٹیگ ‘let her learn’ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، شہریوں نے افغان طالبات کی حمایت میں پوسٹ شیئر کیں اور مطالبہ کیا کہ خواتین پر اعلیٰ تعلیم کے دروازے بند نہیں کرنے چاہئیں۔

افغان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کلاس اسپنر راشد خان بھی خواتین کی تعلیم کی حمایت میں سامنے آگئے۔

راشد خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر نبی کریم ﷺ کی حدیث شیئر کی گئی جس کا ترجمہ ہے ’ علم حاصل کرنا ہر مسلمان پر واجب ہے‘۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز افغان وزارت اعلیٰ تعلیم سے جاری لیٹر میں تمام نجی اور سرکاری جامعات کو تاحکم ثانی خواتین کی تعلیم معطل کرنےکا حکم دیا گیا تھا۔

اس سے قبل جامعات میں خواتین کی علیحدہ کلاسز ہونے کی شرط پر خواتین کو اعلیٰ تعلیم جاری رکھنےکی اجازت دی گئی تھی۔

دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی کی مذمت کی ہے، امریکا کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا احترام کرنے تک طالبان بین الاقوامی برادری کا حصہ بننےکی توقع نہ رکھیں۔

واضح رہے کہ بین الاقوامی برادری خواتین کی تعلیم کے سلسلے میں طالبان حکومت کے اقدامات پر پہلے ہی شدید تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔

افغان اسپنر راشد خان خواتین کی تعلیم کیلئے بول پڑے

کراچی- افغانستان کے اسپنر راشد خان نے ہیش ٹیگ ’خواتین کو پڑھنے دو‘ کے ساتھ ایک حدیث شیئر کی ہے۔ حدیث کا ترجمہ ہے ’عِلم کا حاصل کرنا ہر مسلمان (مرد و عورت) پر فرض ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں راشد خان نےخواتین کی تعلیم کے حق میں بول پڑے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم پر پابندی لگائی گئی تھی۔