پنجاب یونیورسٹی گوجرخان کیمپس کیلئے 4ارب مختص

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی کوششوں سے پنجاب یونیورسٹی گوجر خان کیمپس کے قیام کیلئے سی ڈبلیو پی کی جانب سے 4ارب روپئے مختص کر دئیے گئے۔

اس موقع پر سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اہلیان گوجر خان اور خطہ پوٹھوہار کے نوجوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جدید تعلیم سے آراستہ خطہ پوٹھوہار ان کا دیرینہ خواب تھا جو اب شرمندہ تعبیر ہونے جا رہا ہے ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم اپنے نوجوانوں کو بڑے شہروں میں بھیجنے کی بجائے گوجر خان میں ہی تعلیم دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے سلسلے میں طلباء کو درپیش مشکلات اور تعلیم کے شعبے میں درپیش مسائل کو حل کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔