اقراء یونیورسٹی کی 400 طلباء کو اسکالرشپ پر خوشی ہے، ڈاکٹر طارق رفیع

چیئرمین سندھ ہائرایجوکیشن ڈاکٹر طارق رفیع نے کہا ہے کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہورہی ہے کہ اقراءیونیورسٹی اس سال 400 طلباءو طالبات میں اسکالرشپ تقسیم کر رہی ہے جس کی کل رقم ایک کروڑ روپے بنتی ہے۔ اقراءیونیورسٹی در حقیقت قومی اور بین القوامی سطح پر ایک عالمی درجہ بندی کی تعلیم مہیاکرنے والی یونیورسٹی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار طارق رفیع نے اقراءیونیورسٹی مین کیمپس میں منعقدہ ”اسکالرشپ ایوارڈ“تقریب میں کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ میں ماہر تعلیم و بانی چانسلر حنید لاکھانی مرحوم کی کاوشوںپر خراج عقیدت پیش کرتاہوں جنھوں نے تعلیم کے معیار کو اونچا رکھنے کے لیے اس شاندار یونیورسٹی کی بنیاد رکھی اور لاکھوں نوجوان یہاں سے تعلیم کے زیور سے مستفید بھی ہورہے ہیں ساتھ ہی وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی کوبھی مبار کباد پیش کرتا ہوں جن کی مسلسل لگن اور شاندار قیادت کی وجہ سے آج 400 طلباءو طالبات کو اسکالرشپس حاصل کرنے کا موقع ملا جو کہ قابل ستائش اقدام ہے تاکہ تعلیم کا سفر جاری رہے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کہا کہ ہمارا مقصدطلباءو طالبات میں تعلیمی سرگرمیوں کی آگاہی دینا ہے کیوں کہ نوجوان نسل ہی قوم کا معمارہیںمیری ہرممکن کوشش ہے کہ اقراءیونیورسٹی میں متوسط و غریب طبقہ بھی تعلیم حاصل کرسکے اور یہی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *