نویں جماعت کے 57 فیصد طلبا فیل ، رزلٹ آ گیا

لاہور بورڈ نے نہم جماعت کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا، کامیابی کا تناسب 43 فیصد رہا۔

لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کےاعلان کے مطابق، رواں سال نہم جماعت میں بچوں کی کامیابی کا تناسب43.27 فیصد رہا۔ سالانہ امتحان میں کل 2لاکھ66ہزار71 امیدواروں نے شرکت کی۔

امتحان میں سائنس کے 2لاکھ706، جبکہ آرٹس مضامین میں 59ہزار619 امیدواروں نے حصہ لیا، طالب علم لاہور بورڈ کی ویب سائٹ یا بذریعہ ایس ایم ایس “ایٹ ڈبل زیرو ٹو نائن” پر بھی اپنا رولنمبر بھیج کر نتائج معلوم کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.