87 سال کی عمر میں دوسری ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والی خاتون

یہ سچ ہے تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ہے۔

ایسی ہی ایک کہانی ہندوستان کی ایک بوڑھی خاتون کی ہے جنہوں نے حال ہی میں 87 سال کی عمر میں کینیڈا سے دوسری ماسٹر ڈگری سے نوازا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ہندوستان کی مدراس یونیورسٹی سے اپنا تعلیمی سفر شروع کیا اور اپنی انڈرگریجویٹ ڈگری مکمل کی۔

اس خاتون کا نام ورتھا شانموگناتھن ہے جو یارک یونیورسٹی سے ماسٹر کی ڈگری حاصل کرنے والی سب سے عمر رسیدہ خاتون بن گئی ہیں۔

اونٹاریو لیجسلیچر میں ان کے اعزاز حاصل کرنے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آئی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پرمقبول ہوگئی۔

صوبائی پارلیمنٹ کے رکن وجے تھانیگاسلم نے انسٹاگرام پر اپنے اسکالر کو خراج تحسین پیش کرنے کی ویڈیو پوسٹ کی۔

مسٹر تھانیگاسلم پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا کہ اونٹاریو لیجسلیچر میں مسز ورتھا شانموگناتھن کا اعزاز حاصل کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بطور یارک یونیورسٹی سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرنے والی سب سے معمر شخص اور پورے کینیڈا میں گریجویٹ ڈگری حاصل کرنے والی معمر ترین خواتین میں سے ایک سوشل میڈیا صارفین 87 سالہ خاتون سے بہت متاثر ہو رہے ہیں۔

پوسٹ کی جانے والی ویڈیو مپر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس بھی کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوگ جو خود پر شک کرتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ زندگی میں کچھ بھی شروع کرنے میں دیر ہو چکی ہے تو یہ خاتون اُن سب کے لیے بہترین مثال ہیں۔

واضح رہے کہ محترمہ شانموگناتھن کے تعلیمی سفر کے بارے میں سب سے متاثر کن بات یہ ہے کہ انہوں نے COVID-19 وبائی امراض کے دوران اپنی دوسری ماسٹر ڈگری مکمل کی۔