وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ کے وفد کی ملاقات

وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ برطانیہ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں اکیڈمک ڈپلومیسی اور آکسفورڈ میں پاکستانی طلباء اور ماہرین تعلیم کے لیے دروازے کھولنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر مملکت نے آکسفورڈ کے پاکستان پروگرام کو سراہا اور فارن سروسز اکیڈمی کے ساتھ ممکنہ تعاون کا جائزہ لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *