محکمہ تعلیم سندھ کا احسن اقدام ، اختیارات ڈسٹرکٹ لیول پر منتقل کردیئے

سیکریٹری تعلیم سندھ نے صوبہ بھر کےاساتذہ کی بائیو میٹرک کا اختیار ڈسٹرکٹ افسران کو سونپ دیا ہے

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو سندھ بھر کے اساتذہ کی بائیو میٹرک ریکارڈ 4 ماہ میں مکمل کر کے رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔ انفراسٹرکچر اور ایکسپرٹز کی دستیابی کومدِ نظر رکھتے ہوئے 4 ماہ کا وقت دیا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اساتذہ کو باٸیو میٹرک کےلٸےکراچی سندھ سیکریٹیریٹ کے چکر لگانا پڑتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *