طلبہ کے والدین کی بڑی تعداد کا پریس کلب کے باہرمظاہرہ

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانتظام چلنے والے عسکری ماڈل سکول قائم بھروانہ کے زیر تعلیم طلباء کے والدین کی بڑی تعداد نے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ اس معاملہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔