وفاقی اُردو یونیورسٹی کا پروفیسر طالبہ کو نازیبا میسج کرنے کے الزام میں برطرف

طالبہ کو نازیبا میسج کرنے کے الزام میں وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد کیمپس کے پروفیسر کو برطرف کردیا گیا۔ ہراسانی کمیٹی کی ڈیڑھ ماہ کی تحقیقات میں طالبہ کا الزام درست ثابت ہوا، کمیٹی کی سفارش کے بعدہراساں کرنے والے پروفیسر کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔طالبہ کی جانب سے یونیورسٹی انتظامیہ کو دی گئی درخواست میں کہا گیا کہ تین پروفیسرز کو بتایا تینوں نے خاموش رہنے کا کہا، تعلیم متاثر ہونے اور گھر تک بات پہنچنے کا کہہ کر خاموش رہنے کا کہا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ اساتذہ کی بات نہ مانی جس پر شعبہ فزکس کے سربراہ نے ون نمبر سے فیل کردیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *