2017ء سے 2021ء کے درمیان سی ایس ایس امتحان میں بیٹھنے والے امیدواروں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔جو 23ہزار سے بڑھ کر40ہزار ہوگئی ہے ۔یہ بات فیڈرل پبلک سروس کمیشن کی تازہ ترین سالانہ رپورٹ میں بتائی گئی ۔ اس دوران مرد امیدواروں کی تعداد مجموعی کا62فیصد رہی ۔باقی خاتون امیدوار تھیں 2021ء میں اس امتحان میں کامیاب امیدواروں کی عمریں 25سے27سال کے درمیان ہیں ۔ان میں سے اکثریت کا تعلق نجی تعلیمی اداروں سے رہا ۔زیادہ تر امیدوار ماسٹرز انجینئرنگ اور بیچلرڈرگریوں کے حامل ہیں ۔صنف کے اعتبار سے گزشتہ 5برسوں میں ایک لاکھ 95مرد اور49ہزار 623خاتون امیدوار وں نے امتحان میں شرکت کی درخواستیں دیں ۔جبکہ 46ہزار 623مرد اور25ہزار 832خاتون امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ۔یہ مجموعی تعداد 72ہزار 455بنتی ہے ۔1955امیدوار کا میاب ہوئے ۔ان میں سے 1174کو مختلف عہدوں پر تعینات کیا گیا ۔مذکورہ عرصہ میں62 فیصد مرد اور38فیصد خاتون امیدوار نے امتحان میں کامیابی حاصل کی ۔ان میں سے کامیاب 61فیصد مرد اور39فیصد خاتون امیدواروں کی تقرریاں ہوئیں ۔شریک امیدواروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا رہا ۔امتحان میں شریک مناسب تر ین امیدواروں کی عمر یں 27سے29سال کے درمیان رہیں ۔امیدوارمیں زیادہ تر وہ ہیں ۔جن کے والد گریجویٹ ہیں ۔بہت کم تعداد ان کی ہے جن کے والد پی ایچ ڈی یا ایم فل ڈگریوں کے حامل ہیں ۔34فیصد امیدوارنجی اسکولوں سے ابتدائی تعلیم مکمل کرکے آئے۔
پبلک سروس امتحان کے لیے امیدواروں میں غیر معمولی اضافہ
