وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ور تربیت نے بدھ کو حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ سائنسز کے ریکٹر کیلئے اشتہار جاری کردیا ہے جس میں ریکٹر کیلئے عمر کی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے۔ سندھ حکومت کے برعکس اس میں17گریڈ کا نہ تو تجربہ شامل کیا گیا ہے نہ ہی عمر کی حد62سال مقرر کی گئی ہے۔ بلکہ سینئر اکیڈمک، ریسرچ اور منجمنٹ لیڈر شپ کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ ریکٹر کے اشتہار میں پی ایچ ڈی کو بھی ضروری قرار دیا گیا ہے اور ساتھ ہی امیدوار سے تحقیق اور طباعت کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔ درخواست جمع کرنے کے لیے 10 روز کی مدت دی گئی ہے ہے یاد رہے کہ اس اشتہار کی منظوری وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرکی سربراہی میں قائم تلاش کمیٹی کے پہلے اجلاس میں دی تھی اجلاس میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، سکریٹری تعلیم، ڈاکٹر قدیر راجپوت، جامعہ این ای ڈی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فتح مری اور سابق وفاقی سیکرٹری شعیب میر نے شرکت کی تھی اور طے کیا گیا تھا کہ آئندہ اجلاس اور امیدواروں کے انٹرویوز کراچی میں رکھے جائیں۔
حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ریکٹر کیلئے اشتہار جاری، عمر کی حد 65 برس مقرر
