سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات آج معمول کے مطابق کھلی رکھنے کا اعلان

سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات آج معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

ملک میں شب برات مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے اور عبادات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

شب برات کے موقع پر محکمہ تعلیم سندھ نے آج تمام سرکاری و نجی اسکولوں اور کالجز میں چھٹی کا اعلان کیا تھا۔

تاہم محکمہ یونیورسٹیز، بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ آج سندھ کی تمام سرکاری و نجی جامعات معمول کے مطابق کھلی رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *