نسٹ ملٹری کالج آف سگنلز میں سالانہ اوپن ہائوس کاانعقاد

اسلام آباد – راولپنڈی نسٹ ملٹری کالج آف سگنلز میں گزشتہ بدھ کو سالانہ اوپن ہائوس کا انعقاد ہوا۔

جس میں گریجویشن مکمل کرنیوالے طلبا کے فائنل پراجیکٹس کو نمائش کیلئے پیش کیا گیا۔ نمائش میں تعلیمی اداروں، صنعتی شعبہ اور سرکاری اداروں سے متعلقہ شخصیات نے شرکت کی۔ نمائش میں مواصلات اور سافٹ ویئر انجینئرنگ کے 73 پراجیکٹس رکھے گئے۔ جن میں حاضرین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔نمائش کا مقصد طلبا کے صلاحیتوں کو منظر عام پر لانا اور انڈسٹری اور تعلیم و تحقیق کے شعبوں کے مابین روابط پیدا کرنا ہے ۔