اساتذہ پر لگی ایک اور پابندی ختم

پنجاب حکومت نے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کےمطابق نومبر سے اساتذہ اپنے تبادلوں کے لیے آن لائن درخواست دے سکیں گے۔ محکمہ تعلیم نے رواں سال نومبر میں اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیاہے،اساتذہ نومبر میں اپنے تبادلوں کے لیے باقاعدہ درخواستیں دے سکیں گے۔محکمہ تعلیم کےاساتذہ تبادلوں کے لیے آن لائن درخواستیں اپ لوڈکریں گے۔

جس پر دسمبر کے پہلے ہفتے درخواست کے ریکارڈکی تصدیق کی جائے گی۔28 سے 31 دسمبر تک آن لائن آرڈرز جاری کیے جائیں گے،جبکہ یکم جنوری 2023 سے رلیوینگ اور جواننگ ہو گی۔