جامعہ کراچی میں تنخواہیں رکنے پر اساتذہ نےکلاسز و امتحانات سے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سرکاری جامعات کی گرانٹ میں تاخیر کے خلاف جامعہ کراچی میں اساتذہ نےجمعرات کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا، جبکہ اس حوالے سے اساتذہ کا کہنا ہے کہ اگر ایک روز میں گرانٹ جاری نہ کی گئی تو جمعہ سے مارننگ اور ایوننگ پروگرام میں کلاسز اور امتحانی عمل کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر فنانس کی جانب سے تنخواہیں جاری نہ کرنے پر انجمن اساتذہ کی مجلس عاملہ نے بدھ کے روز اجلاس کیا، اجلاس صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر صالحہ رحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں فیضان نقوی، غفران عالم اور شاہ علی القدر سمیت دیگر اساتذہ شریک ہوئے۔