بےنظیر بھٹو، مریم نواز کی ٹیچر سسٹر برکمینز انتقال کر گئیں

آئرش راہبہ اور کانونٹ جیسز اینڈ میری اسکول کی سابق پرنسپل سسٹر برکمینز کونوے انتقال کرگئیں۔

سسٹر برکمینز کونوے نے جیسز اینڈ میری اسکول کراچی، لاہور اور مری میں خدمات انجام دیں۔ ان کا انتقال 92 برس کی عمر میں برطانیہ میں ہوا۔

سسٹر برکمینز 1951 سے پاکستان میں تدریس کے شعبے سے وابستہ تھیں، انہیں ان کی خدمات پر 2012 میں ستارہ قائداعظم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

2020 میں کراچی کے علاقے کلفٹن کی ایک شاہراہ کو بھی سسٹر برکمینز کے نام سے موسوم کیا گیا۔

بےنظیر بھٹو، مریم نواز، شیریں مزاری، عاصمہ جہانگیر، حنا جیلانی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہیں۔

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ماہر طبعیات نرگس ماول والا بھی سسٹر برکمینز کی شاگرد رہیں۔

سسٹر برکمینز 1930 میں آئرلینڈ میں پیدا ہوئیں، وہ 1951 میں پاکستان منتقل ہوگئی تھیں۔

سسٹر برکمینز کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے فادر رابرٹ میکولک نے بتایا کہ سسٹر برکمینز کی ساری زندگی تعلیم کے فروغ اور کردار سازی کے لیے وقف رہی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *