ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم کے بل کو منظور نہیں کیا جائے گا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ور تربیت رانا تنویر نے کہا ہے پرائیویٹ ممبر ڈے کے موقع پر کچھ اراکین کی جانب سے ایچ ای سی کے آرڈیننس میں ترمیم کے بل کو منظور نہیں کیا جائے گا۔ جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خط لکھ کر اسے زبردستی اشو بنادیا ہے جب کہ اس بل کی کوئی حیثیت نہیں ہے اسے ختم کردیا جائے گا۔ انھوں کہا کہ اراکین اسمبلی پرائویٹ طور پر کئی بل پیش کرتے ہیں جن میں سے اکثریت مسترد کردئیے جاتے ہیں اور کچھ میں بہت ساری ترامیم کی جاتی ہیں۔ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا کہ ایچ ای سی کے آرڈینینس کو بہتر کرنے کے لیے ہم خود ترمیم کررہے ہیں ۔