افتتاح کے ایک سال بعدبھی ڈگری کالج برائے خواتین سیدپورمیں کلاسزکاآغازنہ ہوسکا،ساڑھے دس کروڑروپے کی لاگت سے۔۔
تیارہونے والاکالج سٹاف کامنتظر ہے ،طالبات 20 کلومیٹردورکالجزمیں تعلیم حاصل کرنے پرمجبور ہیں ۔ سال2016میں ممبرقومی اسمبلی ارمغان سبحانی اورسابق ممبرصوبائی اسمبلی رانامحمداقبال ہرناہ کی کاوش سے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سیدپورکاسنگ بنیادرکھاگیاجو6 سال کے عرصہ میں ساڑھے دس کروڑروپے کی لاگت سے پایہ تکمیل کوپہنچ گیا۔پاکستان تحریک انصاف کے دورِحکومت میں گزشتہ سال مارچ میں سابق وفاقی وزیرورہنماپی ٹی آئی فرودس عاشق اعوان نے کالج کاافتتاح بھی کردیالیکن ایک سال سے زیادہ کاعرصہ گزرجانے کے بعدبھی گورنمنٹ ڈگری کالج سیدپورمیں بجلی کی سہولت اورسٹاف فراہم نہ ہونے سے کلاسزکاآغازنہیں ہوسکااورکالج بندپڑاہے ۔ اہل علاقہ نے نگران وزیراعلیٰ ،کمشنرگوجرانوالہ،ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ اور ڈائر یکٹر کالجزسے فوری طورپرڈگری کالج سیدپورمیں کلاسزکے آغازکامطالبہ کیاہے ۔