میٹرک اورنہم کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری

طلبا وطالبات تیاری پکڑ لیں، فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ پارٹ I اور II کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کر دیا ۔

فیڈرل بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایس ایس سی پارٹ I اور II کے امتحانات 22 ستمبر سے شروع ہوں گے۔ پارٹ II کے امتحانات 11 اکتوبر کو ختم ہوں گے جبکہ پارٹ I کے امتحانات 13 اکتوبر کو ختم ہوں گے،تمام پریکٹیکل امتحانات شام کے سیشن میں دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک منعقد کئے جائیں گےجبکہ SSC پارٹ I اور II دونوں کے پریکٹیکل امتحانات بھی 13 اکتوبر کو شروع ہوں گے۔

فیڈرل بورڈ کے مطابق دنیا بھر میں بورڈ کے بین الاقوامی مراکز میں امتحانات پہلے سے مطلع کئے گئے مقامی وقت کے مطابق ہوں گے۔اس ماہ کے شروع میں فیڈرل بورڈ نے SSC پارٹ II اور I کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان بالترتیب 3 اگست اور 5 اگست کو کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.