جانوروں کے حقوق سے متعلق مواد تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

وزیر اعظم شہباز شریف کے اسٹریٹجک ریفارمز یونٹ نے اعلان کیا ہے کہ جانوروں کے حقوق سے متعلق بچوں کو تعلیم دینے کے لیے ایک خصوصی نصاب 9 دسمبر کو جانوروں کے حقوق کے عالمی دن سے پہلے شروع کیا جائے گا۔

یہ بچوں کو پالتو جانور رکھنے اور آوارہ جانوروں کے ساتھ شفقت کے ساتھ سلوک کرنے کی ذمہ داری کے بارے میں سکھانے پر توجہ مرکوز کرے گا۔

وزیر اعظم کے اسٹریٹجک ریفارمز کے سربراہ سلمان صوفی نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر جانوروں کے حقوق سے متعلق پاکستان کا پہلا نصاب جانوروں کے حقوق کے عالمی دن پر شروع کیا جائے گا۔

ایونٹ سے چند روز قبل آن لائن شرکت کے لیے ایونٹ کی تفصیلات شیئر کریں گے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پالتو جانوروں کے علاوہ طلباء کو آوارہ جانوروں کے بارے میں بھی پڑھایا جائے گا۔ ’’انہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ وہ آوارہ کتوں پر پتھر نہیں پھینک سکتے یہاں تک کہ اسلام ہمیں ہر جاندار کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے اور اس بات پر زور دیتا ہے کہ جانوروں کی حفاظت کیسے کی جانی چاہیے۔‘‘