ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں جونیئر کلرک کی اسامیوں پر جعلی تقریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کراچی ریجن میں اس ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن سکینڈری فرناز ریاض کے جعلی دستخطوں سے مافیا تقرر نامے تیار کررہی ہے اور یہ جعلی دستخط اصل دستخط سی بالکل مختلف ہیں جن پر گزشتہ برس کی تارخ درج ہے ۔ جو جعلی تقرر نامے منظر عام پر آئے ہیں ان میں سریب کمار ولد شنکر لال، حمد اللہ ولد نعمت اللہ، امان فاروق ولد لیاقت علی فاروق، عبدالحق ولد عبدالخلیق، وقار علی ولد ساجن علی، نسیم احمد ولد محمد بخش،وقار علی ولد ساجن علی، حسین احمد،غلام حیدر ولد غلام قادر، اور اسد اللہ ولد ممتاز علی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے ان جعلی تقرریوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن فرناز ریاض سے معاملے کی چانچ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے ان تمام غیر تدریسی بھرتیوں کو بوگس قرار دیتے ہوئے اس کی رپورٹ وزیر تعلیم کو ارسال کردی ہے۔ فرناز ریاض کے مطابق ان کے دور میں غیر تدریسی بھرتی ہوئی ہی نہیں ہے تاہم ان جعلی امیدواروں کے شناختی کارڈ نمبر نادرہ کو بھہجے جارہے تاکہ ان کا پتہ معلوم ہوسکے اور معاملہ ایف آئی کو بھیجا جاسکے۔
ڈائریکٹوریٹ آف اسکول ایجوکیشن کراچی میں جونیئر کلرک کی اسامیوں پر جعلی تقریوں کا انکشاف
