سرکاری اسکول ٹیچر کی بنائی گئی ڈرائنگ کے سوشل میڈیا پر چرچے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک سرکاری اسکول کے ڈرائنگ ٹیچر کی بنائی گئی ڈرائنگ وائرل ہو رہی ہے۔

ٹوئٹر صارف ونود شرما نے عمرکوٹ کے کشور نامی ٹیچر کی ڈرائنگ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

سرکاری اسکول ٹیچر نے یہ ڈرائنگ بلیک بورڈ پر سفید چاک سے بنائی ہے۔

ٹوئٹر صارف نے سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ کو بھی اس پوسٹ میں ٹیگ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اساتذہ افسران سے صرف حوصلہ افزائی چاہتے ہیں۔

ایک تصویر میں سر کشور اپنی بنائی گئی حیران کن اور خوش نما ڈرائنگ کے ساتھ نہایت باادب انداز میں پوز دے رہے ہیں۔

آج شیئر کی گئی یہ ٹوئٹر پوسٹ اب تک 52 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *