پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام پہلے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ مقامی ہوٹل میں ہونے والے کنونشن کی صدارت چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر نے کی۔ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن اور اختتامی سیشن کے صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر تھے۔کنونشن میں پنجاب کی تمام پبلک اور پرائیویٹ یو نیورسٹیز کے وائس چانسلرز کی بڑی تعداد کے علاوہ ایران اورفلسطین کے سفیروں نے بھی شرکت کی۔ کنونشن میں بیرون ممالک کے 1ہزار سے زائد طلبہ وطالبات بھی شریک تھے۔ جنہوں نے اپنی اپنی ثقافتوں کو مختلف سٹالز کی صورت میں اجاگر کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستانی جامعات میں بیرون ممالک سے طلبہ کی آمد کا رحجان حوصلہ افزا ہے۔پنجاب کی جامعات میں بیرونی طلبہ کو ہر قسم کا تحفظ اور سہولیات حاصل ہیں۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا دنیا کو محبت اور علم کا پیغام ہے۔ ہم دوسرے ممالک کے مقابلے میں بہت کم فیس کے ساتھ معیاری تعلیم دے سکتے ہیں۔
پنجاب ہائیر ایجوکیشن کمشن کے زیر اہتمام پہلا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کنونشن
