وفاقی وزارت تعلیم کے زیلی ادارے انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) نے غیر ملکی بورڈز کی جانب سے منسوخ کیئے گئے امتحانی پرچے دوبارہ لینے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔ یہ خط آئ بی سی سی کے ڈائریکٹر سید عمار حسن گیلانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تحریک کی وجہ سے 10 سے 12 مئی 2023 کو ہونے والے امتحانات مقامی اور غیر ملکی بورڈز نے منسوخ کر دیے تھے۔ مقامی بورڈز نے منسوخ شدہ پرچوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا تھا تاہم غیر ملکی بورڈز کی جانب سے منسوخ شدہ امتحانات کے بارے میں ان کی حکمت عملی کی کوئی اطلاع نہیں ہےکہ یہ پرچے دوبارہ ہوں گے یا نہیں اور پرائیویٹ طلبہ کے مسئلے کا حل کیا ہوگا۔پاکستان میں کیمبرج انٹرنیشنل اسسمنٹ ایجوکیشن کی ڈائریکٹر، پیرسن کے ریجنل ڈویلپمنٹ منیجر اور انٹرنیشنل بیکولوریٹ آرگنائزیشن کی منیجر کو لکھے گئے خط میں مزیدکہا گیا ہے کہ تفصیلات فراہم کریں کہ ان طلبہ کا مستقبل کیا ہوگا ؟۔
غیر ملکی بورڈز منسوخ شدہ پرچوں کی حکمت عملی سے آگاہ کریں، آئی بی سی سی
