فرانس: کلاس کے دوران طالبعلم نے چاقو مار کر ٹیچر کو قتل کردیا

فرانس کے علاقے سینٹ جون ڈی لو کے اسکول میں طالبعلم نے چاقو مار کر ٹیچر کو قتل کر دیا۔

مقامی اخبار کے مطابق واقعے کے بعد طلبہ پریشانی کے عالم میں بھاگے۔

مرنے والی ٹیچر کی عمر 50 برس تھی، چاقو حملے کا واقعہ رومن کیتھولک اسکول میں پیش آیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے قاتل طالبعلم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے پولیس افسران کو بتایا کہ اسے آوازیں سنائی دیں جس میں ہدایت دی گئی کہ ٹیچر کو قتل کر دو۔

حکومتی ترجمان اولیر ویرن نے بتایا کہ حملہ آور 16 برس کا ہے۔

مقامی پراسیکیوٹر نے شک ظاہر کیا کہ نوجوان ملزم نے اس حملے کی منصوبہ بندی پہلے سے کی تھی۔

قتل کے وقت کلاس میں دو طلبہ موجود تھے جنہوں نے خبر ایجنسی کو بتایا کہ سبق کے دوران حملہ آور اٹھا اور دروازے تک گیا، واپس پلٹ کر ٹیچر پر وار کیا۔

وزیر تعلیم پاپ ندائیے نے کہا کہ جمعرات کو تمام اسکولز میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *