بچوں کیلئے اچھی خبر؛ تعلیمی اداروں سے متعلق اہم خبر آگئی

سردی کی شدید لہر کی وجہ سے وفاقی تعلیمی اداروں کے اوقات میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ چلانے والے ادراے صبح 8:30 سے دن 02:30 تک کھلیں گے جبکہ جمعہ کے دن ساڑھے 8 سے ساڑھے 12 تک ادارے کھلے رہیں گے۔

ڈبل شفٹ والے تعلیمی اداروں کے اوقات مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے ساڑھے 1 بجے تک ہو گی جبکہ جمعہ کو 8 بجے سے ساڑھے 12 تک شفٹ ہو گی۔

ایوننگ شفٹ ڈیڑھ سے شام 7 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کے دن شفٹ اڑھائی سے لیکر شام 7 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں یہ واضح کیا گیا کہ سردی اور مہنگائی کے باعث طلباء و طالبات کو کسی بھی رنگ کے سوئٹرز یا جیکٹ یونیفارم کے علاوہ پہننے کی بھی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ یہ اوقات بروز 11 جنوری سے نافذ العمل ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *