طلبا کے لئے اہم خبر

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ریاضی کے ڈیپارٹمنٹ کو انارکلی اولڈ کیمپس سے کالاشاہ کاکو نیوکیمپس منتقل کرے گی۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ ریاضی کی بی ایس ڈگری پروگرام کی کلاسز ستمبر سےکالاشاہ کاکو کیمپس میں شروع کی جائینگی۔ طالبعلموں کو انارکلی سے کالاشاہ کاکو کیمپس تک فری شٹل فراہم کی جائے گی۔

وائس چانسلر اصغر زیدی کے مطابق بی ایس فائنل ایئراور پوسٹ گریجوایٹ طالبعلم عبدالسلام سکوپ آف میتھیمیٹکس سائنس مسلم ٹائون میں کلاسز لینگے، فائنل ایئر کے سٹوڈنٹس عبدالسلام سکول کے سینئر ریسرچرز اور سہولیات سے استفادہ حاصل کرینگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.