سردی کی شدت میں اضافے کے باعث حکومت نے لمبی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق خیبرپختونخوا میں سردی کی لہر میں غیر معمولی اضافے کے بعد میدانی علاقوں میں سرکاری و نجی اسکولز 25 دسمبرسے یکم جنوری تک بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ ونٹر زون کے اسکولز میں 25 دسمبرسے 15 فروری تک چھٹیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے اس سے قبل خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں سردیوں کی تعطیلات ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
صوبائی محکمہ تعلیم کے اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی سرگرمیاں پہلے سے متاثر ہیں جس کے پیش نظر سردیوں کی چھٹیاں منسوخ کی جاتی ہیں۔