سندھ کابینہ نے محکمہ پولیس میں حالیہ بھرتیوں کے حوالے سے جعلی ڈومیسائل کا مسئلہ اٹھایا جس کے حوالے سے کچھ شکایات موصول ہوئی تھیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ بھرتیاں خالصتاً میرٹ پر مقامی لوگوں کے لیے کی گئی تھیں۔وزیراعلیٰ نے چیف سیکرٹری کو ہدایت کی کہ محکمہ پولیس میں نئے بھرتی ہونے والے تمام ڈومیسائل کی تصدیق کرائی جائے تاکہ حقیقی اور مقامی افراد کو بھرتی کیا جا سکے،اجلاس وزیر اعلی مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہوا،کابینہ نے مکمل گفت و شنید و غور و خوض کے بعد کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن بل کی منظوری دے دی ۔جس میں پینے کے پانی کی فراہمی اور تقسیم کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کی ذمہ داری شامل ہے۔ کے ڈبلیو ایس بی کے پی پی پی موڈ کےتحت پی پی پی یا سی بی او/ این جی او یا خود مختار ادارے کے ذریعےہر خود مختار اور آئینی ادارے یا افراد کو فراہم کیے جانے والے پانی کی مقدار کا تعین کرنا اور تمام معیارات پر عمل کرتے ہوئے پانی اور سیوریج سروس کے حوالے سے لائسنس جاری کرنا۔ کارپوریشن کا ایک بورڈ ہوگا اور بورڈ کا چیئرپرسن کے ایم سی کا میئر ہوگا اور اس کی غیر موجودگی میں ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی چیئرمین ہوگا۔ اس میں سات سابقہ اور نو غیر سرکاری اراکین (ماہر تعلیم، سول سوسائٹی، واٹر اینڈ سیوریج کے ماہرین، قانونی اور مالیاتی ماہرین) اور سندھ اسمبلی کے دو ایم پی ایز شامل ہوں گے۔ کارپوریشن بورڈ پانی کی ترسیل کے لیے اسٹریٹجک منصوبے تیار کرکے اس کا بجٹ منظور کرے گا۔کارپوریشن کا انتظام ایک چیف ایگزیکٹوا فسر (CEO) کے ذریعے کیا جائے گا جسے KWSC کا بورڈ چار سال کی مدت کے لیے مقرر کرتا ہے۔ اس میں ایک چیف آپریٹنگ آفیسر، چیف فنانشل آفیسر، چیف انٹرنل آڈٹ آفیسر، اور چیف آئی ٹی آفیسر بھی ہوں گے،کابینہ کو بتایا گیا کہ حیدرآباد پریس کلب کو دیہہ گنجو ٹکر، تعلقہ لطیف آباد میں 75 ایکڑ زمین الاٹ کی جاچکی ہے۔ کابینہ نے کلب کو دستاویزات کا عمل مکمل کرنے کے لیے 14,970,120 روپے کی گرانٹ کی منظوری دی۔
سندھ کابینہ، پولیس میں نئی بھرتیوں کیلئے تمام ڈومیسائل کی تصدیق کرانے کی ہدایت
