لاہور بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ 8 ہزار247 امیدوار پاس اور 14 ہزار 863 فیل ہوگئے ہیں انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحان میں 23 ہزار ایک سو دس امیدواروں نے شرکت کی تھی جن میں سے صرف 8 ہزار 247 امیدوار امتحان میں پاس ہوسکے ہیں جبکہ 14 ہزار 863 امیدوار امتحان میں فیل ہوئے ہیں۔ امتحان میں کامیابی کا تناسب 35.69 فیصد رہا ہے۔ لاہور بورڈ کی ویب سائٹ پر نتائج اپ لوڈ کردیئے گئے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق طلبہ 80029 پر رولنمبر ایس ایم ایس کر کے بھی نتائج معلوم کر سکتے ہیں۔ فیصل آباد بورڈ میں 35.78 ، سرگودھا 31.70، پنڈی 26.21 بہاولپور کا نتیجہ 35.69 فیصد رہا۔گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سکینڈ اینول امتحان 2022کے نتائج کا اعلان کردیا ،امتحان میں 12 ہزار 233امیدوار دوبارہ فیل ہوگئے ، کامیابی کا تناسب 36.84فیصد رہا، بورڈ کی طرف سے جاری نتائج کے مطابق امتحان میں مجموعی طور پر 19ہزار 368امیدواروں نے شرکت کی، ان میں 7ہزار 135امیدوار پاس ہوئے۔ پری میڈیکل گروپ میں بوائز 1268اور گرلز 2288امیدواروں نے شرکت کی جن میں سے 457اور 910بالترتیب کامیاب قرار پائے۔ اس طرح ان کی کامیابی کی شرح تناسب بالترتیب 36.04اور39.77فیصد رہی، پری انجینئرنگ گروپ میں بوائز1339 اور گرلز 593امیدواران نے شرکت کی جن میں سے427اور 256بالترتیب کامیاب قرار پائے، جن کی کامیابی کی شرح تناسب 31.88 اور 46.80فیصد بالترتیب رہی، جنرل سائنس گروپ میں بوائز3608اور گرلز2611امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 873اور953بالترتیب کامیاب قرار پائے، اس طرح ان کی شرح تناسب24.19اور36.49فیصد بالترتیب رہی،کامرس گروپ میں بوائز833اورگرلز 348امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 320 اور 196بالترتیب کامیاب قرار پائے اس طرح شرح تناسب38.41اور56.32فیصدبالترتیب رہی، ہیومینٹیز گروپ میں بوائز 3241 اور گرلز 3248امیدواران نے شرکت کی جن میں سے 1109اور1633بالترتیب کامیاب قرار پائے اس طرح ان کی شرح تناسب34.21اور50.27فیصدبالترتیب رہی چیئرمین بورڈ نوید حیدر شیرازی، کنٹرولر امتحانات پروفیسر محمد نعیم بٹ اور سیکرٹری بورڈ چوہدری شہراز احمد نے بتایا کہ امتحان کے انعقاد سے لیکر نتائج کی تیاری تک متعلقہ قواعد و ضوابط پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا گیا تھا۔
انٹرمیڈیٹ نتائج: لاہور 35.69 ،گوجرانوالہ بورڈ کا نتیجہ 36.84 فیصد رہا
