ہےخان پور میں 18 ماہ سے تنخواہوں سے محروم اساتذہ نے رحیم یار خان روڈ اور نیشنل فار ہیومن ڈویلپمنٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے مطالبات کی منضوری پر زور دیا
تفصیلات کے مطابق خان پور میں 18 ماہ سے فیڈراوربیسک ٹیچرز تنخواہوں سے محروم اساتذہ کا رحیم یار خان روڈ اور نیشنل فار ہیومن ڈویلپمنٹ آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا
بول نیوز زرائع کے مطابق مظاہرین میں خواتین اور مرد اساتذہ کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئےکہا کہ مہنگائی کے دور میں 7 ہزار تنخواہ ہونے کے باوجود بھی 18 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے،گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں لیکن کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔
مظاہرین نے وزیراعظم پاکستان ، وزیراعلیٰ پنجاب ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال سےاس معاملےکا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
مظاہرین نےمزید کہا کہ اساتذہ کو دیگر صوبوں کی طرح تنخواہیں بڑھا کر انھیں محکمہ تعلیم میں شامل کیا جائے تاہم مطالبات نہ ماننےکی صرات میں احتجاج کا دائرہ مذید وسیع کردیں گے۔