لاہور: کلاس فیلو طالبہ پر تشدد، اسکول کی رجسٹریشن معطل

لاہور کے نجی اسکول میں طالبات کی جانب سے اپنی کلاس فیلو پر تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا، جس پر ڈی سی لاہور نے اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔

نجی اسکول کے مالک اور اسکول پرنسپل ڈی سی لاہور محمد علی کے سامنے پیش ہوئے۔ڈی سی لاہور محمد علی نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے۔

ڈی سی لاہور نے اگلی سماعت تک نجی اسکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔ رجسٹریشن معطلی کے دوران اسکول کے امور دیکھنے کے لیے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے۔ اسکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر انکوائری رپورٹ کی سفارشات کی بابت اپنا جواب جمع کرانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہیں کروایا، ان کو بھی اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔عدالت کی جانب سے سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *