ندا یاسر نے 29 گولڈ میڈل جیتنے والے ڈاکٹر ولید کو اپنے شو میں مدعو کرلیا

پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان ندا یاسر نے 29 گولڈ میڈل جیتنے والے ڈاکٹر ولید کو اپنے شو میں مدعو کرلیا۔

حال ہی میں میزبان نے ڈاکٹر ولید کو اپنے شو میں مدعو کیا کیونکہ اس سے قبل وائرل ڈانس گرل عائشہ کو اپنے شو میں بلانا ندا یاسر کو مہنگا پڑگیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کی جارہی تھی کہ ندا گزشتہ 15 سالوں سے اپنے شو کی میزبانی کر رہی ہیں لیکن ان کا مواد بالکل بیکار ہے۔

ندا یاسر اس وقت سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں آئیں، جب انہوں نے کچھ ہی گھنٹوں بعد وائرل ہونے والی لڑکی عائشہ عرف مانو کو اپنے شو میں بلایا۔

جس کے بعد لوگوں کا کہنا تھا کہ قوم کا مستقبل ناچنے میں نہیں تعلیم حاصل کرنے میں ہے، پاکستان میں رقاصوں کا ٹیلنٹ موجود ہے لیکن طلبہ کا مستقبل خراب نظر آرہا ہے۔

اس تنقید کے بعد ندا یاسر نے ڈاکٹر ولید ملک کو اپنے شو میں بلایا جو سوشل میڈیا پر ایک حقیقی اسٹار بن چکے ہیں۔

اس لڑکے نے ایم بی بی ایس کی ڈگری مکمل کرتے ہوئے کل 29 گولڈ میڈل حاصل کیے ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ اس نے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ولید کے علاوہ اداکارہ کے شو میں بہت سے طلباء ایسے تھے جنہوں نے اپنے اپنے شعبوں میں ریکارڈ بنائے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ندا یاسر کے اس اچھے عمل کو سراہا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *