صوبائی سیکرٹری سکول ایجوکیش عبدالرؤف بلوچ نئے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے لیے ضلع نوشکی کے امیدواروں کے منعقدہ ٹیسٹ سینٹر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر نوشکی خرم خالد رودینی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نظام رحیم بلوچ، ضلعی ایجوکیشن آفیسر نوشکی محمد علی بادینی، اسٹاف آفیسر سیکرٹری سکول ایجوکیشن تنویر سراج، ڈپٹی فوکل پرسن پی پی آئی یو شیکوف سمیت دیگر حکام بھی ہمراہ تھے۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں گریڈ 9 تا 15 کی 9396 آسامیوں پر سرادار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی ٹیسٹنگ سروسز کے لیے خدمات حاصل کی گئی ہیں جس کے لیے تمام اساتذہ کی بھرتی کو میرٹ کے عین مطابق اور شفاف طریقے سے سر انجام دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام، سرادر بہادر خان ویمن یونیورسٹی سمیت متعلقہ اسٹیک ہولڈرز بہترین انداز میں کام کر رہے پیں۔
انہوں نے کہا کہ اساتذہ کی شفاف تعیناتی سے ہی ہماری بقا اور آنے والے مستقل کی مجموعی نمو وابستہ ہے، انہوں نے اساتذہ کے حوالے سے کہا کہ استاد علم کا سرچشمہ ہوتا ہے۔ قوموں کی تعمیر و ترقی میں اساتذہ کا رول اہمیت کا حامل ہوتاہے۔تعمیر انسانیت اور علمی ارتقاء میں استاد کے کردار سے کبھی کسی نے انکار نہیں کیا ہے۔ ابتدائے افرینش سے نظام تعلیم میں استاد کو مرکزی مقام حا صل ہے۔
اساتذہ کو نئی نسل کی تعمیر و ترقی،معاشرے کی فلاح و بہبود،جذبہ انسانیت کی نشوونما اور افرادکی تربیت سازی کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔استاد اپنے شاگردوں کی تربیت میں اس طرح مگن رہتا ہے جیسے ایک باغبان ہر گھڑی اپنے پیڑپودوں کی نگہداشت میں مصروف رہتا ہے۔ تدریس وہ پیشہ ہے جسے صرف اسلام ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر مذہب اور معاشرے میں نمایاں مقام حاصل ہے۔
انہوں نے بلوچستان کے عوام کو یقین دلایا کہ اساتذہ کے لیے پہلے مرحلے میں درخواستیں جمع کی گئیں جبکہ بعداز ان امیدواروں کی جمع کروائے گئے کوائف کی جانچ کی زمہ داریاں ٹیسٹنگ سروس نے سر انجام دی ہیں جبکہ جو امیدوار ٹیسٹ کو کولیفائی کرے گا، میرٹ کے عین مطابق اس کا انٹرویو لیا جائے گا اور اس کے بعد میرٹ کے اصولوں کے عین مطابق انکی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔
اس موقع پر ٹیسٹنگ سروس اور ضلعی ایجوکیشن آفیسر نے بتایا ضلع نوشکی میں پہلے مرحلے کے لیے ٹیسٹ کے لیی5500 امیدواروں نے ٹیسٹ کے لیے شرکت کی۔ صوبائی سیکرٹری نے ٹیسٹ کے لیے بہترین انتظامات پر ضلعی ,انتظامیہ اور پولیس نوشکی کا شکریہ ادا کیا۔ بعداز سیکرٹری سکول ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے سینٹر کا بھی دورہ کیا۔