پرائیویٹ اسکولز ایڈوانس فیس وصول نہ کریں، سردار شاہ

وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہےکہ پرائیویٹ اسکولوں کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ایڈوانس فیس وصول نہیں کریںگے۔

تفصیلات کےمطابق آرٹس کونسل کراچی میں وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول اور لاہور ادبی فیسٹول کے حوالے سے محکمہ ثقافت پر بے بنیاد اور گمراہ کن الزامات لگائے گئے جو گمراہ کن ہیں۔

وزیر تعلیم و ثقافت نے کہا کہ کئی سالوں سے پرائویٹ اسکولز کی سینسز نہیں کی گئی ہے، کراچی میں اسکولز کا سروے جاری ہے، سندھ کے باقی شہروں کا سروے مکمل ہوچکا ہے۔

اسکولز کی بھاری فیسو کے حوالے سے وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پرائیوٹ اسکولز کو پابند بنایا ہے کہ وہ ایڈوانس فیس وصول نہ کریں،فیس کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسکول بچوں پر بھی دھیان دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے اسکول میں افسوسناک واقعہ ہوا ہے، اس کی حتمی رپورٹ آنے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *