ایجوکیٹرز کی بھرتیاں، صوبائی وزیرتعلیم نے بڑا اعلان کردیا

صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مرادراس کا کہنا ہے سیلاب سے ساڑھے نو سو سکولز متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب زدہ علاقوں میں دو ارب اسی کروڑروپے سے سکول بحال کریں گے.

وحدت روڈ قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا سیلاب زدہ علاقوں میں جلد ہی سکولز کی بحالی کروا کر بچوں کی تعلیم کے حرج کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ 14 ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے جارہے ہیں۔مزید16ہزارایجوکیٹرزاین ٹی ایس کےذریعےبھرتی کررہےہیں۔

مراد راس نے کہا اگلےجمعہ تک سرکاری سکولوں میں کتابوں کی کمی پوری ہوجائےگی۔انکا کہنا تھا عمران خان اورپی ٹی آئی ان کےدماغوں پرحاوی ہوگئی ہے۔ عمران خان پردہشتگردی کاپرچہ،شہبازگل پرپرچےہوئےہیں،مجھ پر8ایف آئی آردی گئیں۔

صرف 4 مہینوں میں ن لیگ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اس مقام پر پہنچانے کی کوشش کی جہاں یہ 2018 میں چھوڑ کے گئے. یہ عوام کو تعلیم نہیں دینا چاہتے کیونکہ جب عوام کو شعور ملتا ہے تو سٹیٹس کو کا نقصان ہوتا ہے.

سیلابوں کا ایک بہت بڑا مسئلہ درپیش ہے اور 950 کے قریب سکولز بند ہوئے ہیں. ہم ان بچوں کو قریبی سکولز میں منتقل کر رہے ہیں. اس کے علاوہ ہم نے 2 ارب 80 کروڑ سے ان سکولز کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کیا ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.