وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین سے نمل کے ریکٹر کی ملاقات

وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت رانا تنویر حسین سے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل) کے ریکٹر محمد جعفر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم، پیشہ وارانہ گرومنگ اور ہنرمندی میں اضافہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ منگل کو جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران نمل سے متعلق معاملات اور مستقبل کے امکانات بھی زیر بحث آئے۔ ریکٹر نے وفاقی وزیر تعلیم کو نمل کے دورے کی دعوت بھی دی جوانہوں نے قبول کرلی۔