لاہور میں نجی تعلیمی اداروں کا محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار

لاہور کے بعض نجی تعلیمی اداروں نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم جاری کئے گئے محکمہ تعلیم کے احکامات ماننے سے انکار کرتے ہوئے ہفتے میں تین روز تعطیلات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ فضائی آلودگی اور اسموگ کی وجہ سے ہفتے میں 3 روز تعلیمی ادارے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔ گزشتہ روز چونگی امرسدھو، نشتر ٹاؤن ،گجومتہ ،کاہنہ نو، صوئے آصل سمیت رائے ونڈ روڈ پرمتعدد نجی تعلیمی ادارے کھلے رہے جبکہ رائے ونڈ روڈ پر واقع متعدد نجی اسکولز نے سختی سے بچوں کی حاضری کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *