محکمہ اسکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر میں بچوں کو اسکولوں میں داخل کرنے کی باقاعدہ مہم تیز کردی ہے جس کو انرولمنٹ ڈرائیو کا نام دیا گیا ہے اس مہم سے قبل صوبہ بھر میں پرائمری اسکولوں میں 44 لاکھ بچے داخل تھے اب مہم کے شروع ہونے کے بعد بچوں کے داخلہ میں ایک لاکھ 76 ہزار کا اضافہ ہوگیا ہے مہم کے لئے دو موہ کا وقت رکھا گیا ہے اور اس عرصہ میں 4 سے 5 لاکھ بچوں کے اضافہ کا حدف مقرر کیا گیا ہے سیلاب کی وجہ سے مہم ایک ماہ دیر سے شروع کی گئی تھی اس وقت ڈویزنل سطح پر مہم مکمل کرلی گئی ہے اب ضلعی سطح پر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے رابطہ کرنے پف سیکریٹری محکمہ اسکول ایجوکیشن غلام اکبر لغاری نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد تمام بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ اس مہم کی نگرانی کررہے ہیں انہیں ہر ہفتے اس مہم کی کارکردگی رپورٹ دی جاتی ہے۔
محکمہ ایجوکیشن سندھ کی بچوں کو اسکولز میں داخل کرنے کی باقاعدہ مہم تیز
