سولجر بازار، واحد سرکاری اسکول جوفل ہرسٹ نجی پارٹی کے دعوے پر خالی، سرکار کی عدم دلچسپی

سولجر بازار میں واقع واحد سرکاری اسکول جوفل ہرسٹ گورنمنٹ اسکول نجی پارٹی کے دعوے پر خالی کرایا جارہا ہے 5 ہزار گز پر واقع 90 سالہ قدیم سرکاری اسکول کو مکمل بند کردیا جائیگا اس اسکول میں 700سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں، اسکول بند ہونے سے طالبات کا مستقل ختم ہوجائیگا،اسکول ٹیچر نے اسکول اساتذہ اور طالبات کی وزیر تعلیم سے اسکول بچانے کی اپیل کی ہے اس سلسلے میں طلبہ نے اسکول خالی کرائے جانے کے خلاف مظاہرہ بھی کیا ہے بتایا جاتا ہے کہ محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ڈی او یار محمد بلیدی نےکیس میں دلچسپی نہیں لی اور نجی پارٹی یہ کیس جیت گئی اور اس دوران اپیل بھی دائر نہیں کہ گئی نہ ہی سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔