خصوصی بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،سید کمیل حیدر

چیئرمین لوکل کونسل ایسوسی ایشن سکھر سید کمیل حیدر شاہ نے کہا ہے کہ خصوصی بچے بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہوتے ہیں ان کی بہتر تعلیم و تربیت پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ وہ معاشرے کا مفید شہری بن سکیں ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ حکومت کے خصوصی بچوں کی بحالی کے ادارے ڈپارٹمنٹ آف امپاورمنٹ پرسنز وتھ ڈس ایبلٹیز (ڈی ای پی ڈی) کے زیر اہتمام سالانہ نتائج و انعامات تقسیم تقریب میں خصوصی شرکت کے موقع پر دوران خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا، اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ڈی ای پی ڈی عبدالقدوس میمن، پرنسپل نور کاشف سومرو، زاہد سومرو، رئیس ابڑو، حفیظ شیخ، سیف اللہ مہر سمیت اساتذہ، ڈپارٹمنٹ اسٹاف،بچوں کے والدین سمیت زیر تعلیم طلبہ و طالبات نے شرکت کی، سید کمیل حیدر شاہ نے سینٹر کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور سینٹر میں زیر تعلیم سماعت گویائی، ذہنی و جسمانی صلاحیتوں اور نابین طلبہ و طلبات کی کلاسز میں جا کر بچوں کی تعلیم و تربیت و دیکھ بھال اور طبی سہولیات اور بحالی کے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کیں ا دورے کے دوران سینٹر کے بچوں نیمہمان گرامی کا والہانہ استقبال کیا اور مہمان گرامی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا گیا