سندھ کے محکمہ تعلیم نے ’’ٹیچرز لائسنس پالیسی‘‘ تشکیل دیدی ہے، جس کی منظوری جمعرات کو ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں لی جائے گی۔ ٹیچرز لائسنس پالیسی کے تحت اساتذہ کی تربیت کیلئے مقرر دونوں اداروں کے اختیارات اسٹیڈا کے سپرد کرنے اور ایک بورڈ تشکیل دے کر اس کے ذریعے اساتذہ کی ٹریننگ اور پروفیشنل لائسنس کے اجراء کے معاملات دیکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پالیسی کے تحت ٹیچرز پروفیشنل لائسنس کے حصول کیلئے بی ایڈ اور ایم ایڈ کی لازمی شرط مقرر کی گئی ہے۔ لائسنس یافتہ افراد 16؍ گریڈ کے ٹیچرز کی اسامیوں پر درخواست دینے کے اہل ہوں گے اور اس کے بعد بالائی گریڈ میں ترقی کیلئے تربیت لازمی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیڈا کا ایک بورڈ تشکیل دیا جائے گا جس کے چیئرمین وزیر تعلیم ہوں گے جبکہ دیگر ارکان میں محکمہ تعلیم کے سیکریٹری اور دیگر افسران کو بطور ممبر مقرر کیا جائے گا۔ یہ بورڈ ٹیچرز لائسنس کے اجراء کا ذمہ دار ہوگا۔
’’ٹیچرز لائسنس پالیسی‘‘ کی تشکیل، منظوری آج کابینہ دے گی
