معاشرے میں جہالت کا تصور رسمی تعلیم سے بالاتر:علی ظفر

گلوکار علی ظفر نے معاشرے کے شعور اور بنیادی تعلیم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں جہالت کا تصور ر۔۔

سمی تعلیم سے بالاتر ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھاکہ ’’متعدد مباحثوں کا حصہ بننے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ ہمارے معاشرے میں جہالت یا ناخواندگی کا تعلق رسمی تعلیم سے بالاتر ہے ‘‘۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہمارے معاشرے میں ناخواندگی کسی خاص طبقے تک محدود نہیں بلکہ مختلف سماجی طبقوں میں سرایت کر گئی ہے ، جن میں تعلیم یافتہ، ترقی پسند اور لبرلز بھی شامل ہیں۔