نجی بینک نے بیرون ممالک طلبہ کے ٹرانزیکشنز ٹیکس کی مد میں لاکھوں روپے کاٹ لئے، متاثرین سراپا احتجاج

نجی بینک نے بیرون ممالک ایم بی بی ایس کرنے والے طلبا وطالبات کےٹرانزیکشنز کے ٹیکس کی مد لاکھوں روپے کاٹ لئےتفصیل کے مطابق روس سمیت بیرون ممالک مختلف ریاستوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی طلباء وطالبات اس وقت زیر تعلیم ہیں، جن کی تعلیمی فیس اور دیگر اخراجات کے لیے ان کے گھر والے ان کو رقوم بھیجتے ہیں، رقم پر مذکورہ بینک نے طلباکے اکاؤنٹ سے بغیر کسی پیشگی نوٹس دیے 50 ہزاروپے سے لیکر 2 لاکھ روپےتک کاٹ لئے ازبکستان ، کرغزستان و دیگر ممالک میں موجود پاکستانی طلباء اس وقت سراپا احتجاج ہیں۔ جن کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔بینک والوں کا کہنا ہے کہ ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے مذکورہ رقوم کاٹی گئی ہیں۔ اس بارے میں ملتان کے بینک حکام کا کوئی واضح رد عمل نہیں آیا۔طلباء وطالبات اور پاکستان میں مقیم ان کے والدین نےوزیر اعظم شہباز شریف اور سٹیٹ بینک آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس اقدام کے خلاف نوٹس لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *