موجیں ختم، پنجاب اور سندھ کےتعلیمی ادارےکھل گئے

گرمیوں کی چھٹیوں کےبعد پنجاب اور سندھ میں تعلیمی ادارے کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سرکاری سکولوں میں نئے تعلیمی سیشن کابھی آغاز آج سےہو گا۔حکومت نے اسکولوں میں انسداد ڈینگی مہم کے تحت صفائی اور نکاسی آب کی خصوصی ہدایت کی ہے۔

پہلے دن طلبا کی حاضری معمول سے کم ہے۔اساتذہ کی جانب سے بچوں کو کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئیں ہیں۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف پنجاب کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ہے،اس سے قبل چھٹیاں 29 جولائی تک تھیں، مون سون کے پیش نظر طلبا کی چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.